اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) یورپی ماہرین نے ایئرپورٹ پر انسان دوست روبوٹ متعارف کرایا ہے جو کئی طرح کی پریشانیوں میں مسافروں کی مدد کرتا ہے۔ اسپینسر نامی روبوٹ گھومتا ہے اور مسافروں کو ایک ایئر پورٹ کے گیٹ سے دوسرے گیٹ تک جانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کا پورا نام ’ سوشل سچویشن اویئر پرسیپشن اینڈ ایکشن فار کوگنیٹیو روبوٹس‘ رکھا گیا ہے جس کی میموری میں ایئرپورٹس فلائٹس کی تمام معلومات، نقشے اور گیٹ وغیرہ کی تفصیلات موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر روبوٹ کسی کو گھور کر نہیں دیکھتاکہ لوگ مزید پریشان نہ ہوں۔ اپنے لیزر سسٹم کے ذریعے یہ ربوٹ ائیر پورٹ پر مسلسل چاروں اطراف جائزہ لیتا رہتا ہے اور مسافروں کو ٹرالی میں سامان رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ماہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ربوٹ میں سافٹ ویئر انسانی برتاو¿ اور رویے کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگاسکتا ہے کہ وہ جلدی میں ہے یا پریشان ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس روبوٹ میں ائیر پورٹ کے نقشے ہونے کی وجہ سے مسافروں کی مدد کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے ڈنمارک کی ایئرلائن کے ایل ایم نے بھی فنڈز فراہم کیے ہیں اور اسے سویڈن کے مصروف ترین شیپول ایئرپورٹ پر آزمایا جارہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں