پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان سے معاہدہ بھارتی بورڈ کے گلے میں ہڈی بن کر پھنس گیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) پاکستان سے باہمی کرکٹ کا معاہدہ بھارتی بورڈ کے گلے میں ہڈی بن کر پھنس گیا، انکار کی صورت میں پی سی بی 75 سے 100 ملین ڈالر ہرجانے کا کیس کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک میڈیا ہاو¿س نے پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت تک رسائی حاصل کرکے تمام تفصیلات بھی افشا کردی ہیں۔ اس معاہدے کی رو سے 8 برس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 6 سیریز کھیلی جانی ہیں۔ان میں سے پہلی رواں ماہ شیڈول ہے مگر اس کے بارے میں تاحال کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ دونوں بورڈز کے درمیان طے پانے والے اس ایم او یو میں یہ تلخ حقیقت واضح طور پر موجود ہے کہ بی سی سی آئی نے یہ معاہدہ صرف اور صرف بگ تھری کیلیے پاکستانی بورڈ کی حمایت حاصل کرنے کیلیے کیا۔ یاد رہے کہ ا?غاز میں جب بگ تھری کا معاملہ سامنے آیا تھا تب بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے دوٹوک انداز میں اس کی مخالفت کا اعلان کیا، انھوں نے بھارت، ا?سٹریلیا اور انگلینڈکا کرکٹ پر قبضے کا راستہ روکنے کیلیے دیگر بورڈز کو متحد کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔تب حکومت نے کرکٹ بورڈکی باگ ڈور نجم سیٹھی کو تھما دی جنھوں نے نہ صرف بگ تھری کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ ملک کو بھارت کے ساتھ سیریز کی صورت میں کروڑوں ڈالرآمدنی کے سبز باغ بھی دکھائے۔ایم او یو میں ایک شرط یہ بھی موجود ہے کہ اگر بھارتی بورڈ پاکستان کے خلاف سیریز سے جان چھڑانے کی کوشش کرے تو پھر پی سی بی کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اس پر 75 سے 100 ملین ڈالر جرمانے کا کیس دائر کردے،اسی وجہ سے بھارتی بورڈ سیریز نہ ہونے کا سبب حکومتی اجازت نہ ملنے کو قرار دینا چاہتا ہے، اب مقابلوں کے انعقاد کا حتمی وقت آچکا مگر تاحال بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی کلیئرنس نہیں آئی۔ ادھر بھارتی میڈیا نے دونوں بورڈز کے درمیان طے پانے والے ایم او یو کو غیراخلاقی قرار دینا شروع کردیا،ان کے نزدیک کرکٹ بحالی کی آڑ میں سودے بازی کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…