ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آرائشی روشنیاں وائی فائی کی رفتار پر اثرانداز ہوتی ہیں

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) برطانیہ میں مواصلات پر نظر رکھنے والے ادارے آف کوم نے کہا ہے کہ کرسمس کے پیڑ پر سجاوٹ کے لیے لگائی جانے والی روشنی سے وائی فائی کے سگنل کمزور پڑ سکتے ہیں۔یہ اعلان ادارے کی جانب سے اس ایپ (ایپلکیشن) کے اجرا کے موقع پر سامنے آیا ہے جو گھروں میں نصب براڈ بینڈ کی رفتار کی جانچ کر سکتا ہے۔یہ ایپ وائرلیس سگنلز کے نمونے حاصل کر تا ہے تاکہ یہ دیکھ سکے کہ آیا راو¿ٹر سے فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر تک انٹرنیٹ کی رسائی میں کوئی خلل تو نہیں پہنچ رہا ہے۔اس ایپ کی ریلیز کے ساتھ ایک تحقیق کے نتائج بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 60 لاکھ گھروں اور دفتروں میں جو وائی فائی نظام نصب ہیں وہ اس قدر تیزی سے کام نہیں کر رہے ہیں جس قدر تیز ہونے چاہییں۔اس ایپ سے لوگوں کو یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ آخر کون سی چیز ان کے وائی فائی کی رفتار میں مخل ہو رہی ہے۔آف کام نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رخنے یا خلل بےبی مانیٹر، مائکروویو یا فیئری لائٹ جیسی الیکٹرانک چیزوں سے پڑ سکتے ہیں۔برطانیہ میں سپرفاسٹ بروڈ بینڈ کے صارفین میں اضافہ ہوا ہےآف کوم نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ٹیلی کام سروسز میں ’بہتری آئی ہے‘ اور رواں سال برطانیہ کے 27 فی صد گھروں میں سپر فاسٹ براڈ بینڈ ہے جو 30 میگابائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے کام کرتا ہے۔آف کوم کی سنہ 2015 کی تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جہاں زیادہ رفتار والے براڈ بینڈ ہیں وہاں کام بھی زیادہ ہو رہا ہے۔زیادہ تیز کنکشن والے لوگ کیچ اپ ٹی وی سرو?سز، آن لائن فلم رینٹل سروسز اور ویڈیو کالز کی خدمات زیادہ حاصل کر رہے ہیں۔زیادہ رفتار والے براڈ بینڈ کے روز افزوں استعمال کے باوجود آف کوم کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ’مزید کام کیے جانے کی ضرورت ہے۔‘بہرحال رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 24 لاکھ گھروں میں ابھی بھی دس میگابائٹ فی سیکنڈ سے زیادہ رفتار والے کنکشن نہیں ہیں اور یہ گھر عام طور پر دیہی علاقوں میں ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…