اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق ایک برطانوی ماہر آثارقدیمہ نے کہا ہے کہ توتن خامن کے مقبرے میں ایک خفیہ چیمبر کی موجودگی کے 90 فیصد امکانات ہیں ،اور اس میںہی ملکہ نیفرٹیٹی کی باقیات موجود ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ توتن خامن کو جب وہ انیس برس کی عمر میں مر گیا تھا تو عجلت میں بیرونی چیمبر میں دفن کر دیا گیا ہو ، جو کہ دراصل ملکہ کا مقبرہ تھا۔اس سے پہلے ماہرین کو ساٹھ فیصد یقین تھا کہ ملکہ بی اسی چیمبر میں مدفون ہے، تا ہم اس نئی تحقیق کے بعد اب انہیں اس کا نوے فیصد یقین ہو گیا ہے۔ اس بارے میں مزید تحقیقات کی جار ہی ہیں۔