اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی ٹی وی سیریز میںپاکستان کے ساتھ ”ہاتھ“ ہوگیا،پاکستانی سفارتخانہ متحرک

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/واشنگٹن (نیوزڈیسک)واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستا ن کو منفی اندازمیں دکھانے پر امریکی ٹی وی سیریز پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ دونوں ملکوں کی عوام اور اداروں کی بھی تضحیک ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ہولی وڈ سیریز ہوم لینڈ کے بعد اب ایچ بی او کامیڈی دی برنک میں بھی پاکستان کو منفی انداز میں پیش کرنے پر شو کو تنقید کا سامنا ہے ،ٹم رابنس اور جیک بلیک کے دی برانک کو صرف ایک سیزن بعد ہی امریکی ناظرین میں غیر مقبولیت کی وجہ سے گزشتہ مہینے ختم کر دیا گیا،کامیڈی دی برنک میں امریکا کے جنوبی ایشیا میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات اور موضوعات مثلاً فوجی بغاوتوں، بدعنوان جرنیلوں، ایٹمی جنگ اور وزرائے اعظم کے قتل وغیرہ کو موضوع بنایا گیا ہے،ناقدین کے مطابق دونوں ٹی وی شوز میں پاکستان کو منفی انداز میں دکھایا گیا،این بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک کیبل آپریٹنگ کمپنی کے ایک ملازم نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس شو کو کیبل یا وڈیو آن ڈیمانڈ سروس کی صورت میں نہ چلائیں ،ملازم نے کہاکہ انہیں باقاعدہ طور پر سرکاری حکام نے کوئی نوٹس نہیں دیا،دوسری جانب، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے شو پر پاکستان کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا، سفارت خانے کے پریس اتاشی ندیم ہوتیانہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دونوں ملکوں کی عوام اور اداروں کی بھی تضحیک ہے، جنہوں نے پچھلی کئی دہائیوں سے خون اور سرمایہ خرچ کر کے ا س اہم اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو فروغ دیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…