اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں امریکی شہری گرفتار،وجہ انتہائی شرمناک

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی پولیس نے ایک لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی پر ایک امریکی کا چودہ دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا ۔ امریکی شہری نے لڑکے کے ساتھ زیادتی ایک ہوٹل میں کی تھی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جس امریکی کو کولکتہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، ا±س کی عمر اکاون برس ہے۔ بھارتی عدالت کے سیشن جج نے پولیس کی جانب سے امریکی شہری کے چودہ دن کے ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی ہے۔ پولیس نے یہ مقدمہ بچوں کی حفاظت اور جنسی جرائم کے قوانین کی روشنی میں درج کیا ہے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتہ کے ایک ہوٹل میں ٹین ایجر لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا گیا تھا۔کولکتہ پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیباشس دھر نے بتایا کہ جس امریکی شہری کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے، اب ا±سے اگلے چودہ دن تک عدالتی ریمانڈ پر پولیس حراست میں رکھا جائے گا۔کولکتہ کے چیف پراسیکیوٹر نے بھی عدالتی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے مبینہ ملزم کے لیے ریمانڈ حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے۔کولکتہ میں امریکی قونصل خانے کے اہلکار اِس واقعے پر کوئی ردِ عمل ظاہر کرنے کے لیے نیوز ایجنسیوں کو دستیاب نہیں ہو سکے ہیں۔امریکی شہری کو ہوٹل کی جانب سے پولیس میں درج شکایت پر گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کاروں کے مطابق کولکتہ کا چودہ سالہ لڑکا اور امریکی شہری فیس بک پر ایک دوسرے کے دوست بن کر رابطہ رکھے ہوئے تھے۔ہوٹل کے سکیورٹی منیجر جوئے دیپ پالٹ کے مطابق ا±سے لڑکے نے بتایا کہ امریکی نے ا±سے کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا۔ حالات و واقعات کے مطابق ہوٹل میں چیک اِن ہونے کے بعد امریکی شہری نے لڑکے کے ساتھ کسی قریبی مقام پر ملاقات کی اور ا±س کو تحفے تحائف بھی دیے۔ بعد میں وہ ا±سے ہوٹل کے کمرے میں لے آیا۔سکیورٹی منیجر کے مطابق امریکی شہری نے لڑکے کی جانب سے جنسی زیادتی پر احتجاج کرنے پر ا±سے ایک سو روپے کا بھارتی نوٹ بھی دیا تھا۔اگر جنسی زیادتی کو استغاثہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا تو امریکی شہری کو جرمانے کے علاوہ کم از کم سات برس کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ سن 2012 میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک بس میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد بھارتی فوجداری قوانین میں تبدیلی کی گئی تھی۔نئے قوانین کے تحت ایسے مقدمات کی عدالتی کارروائی جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کو شہادتوں کی روشنی میں سخت سزائیں شامل کی جا چکی ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…