حلب(نیوزڈیسک) روس مشتعل، تباہ کن بمباری،درجنوں ہلاک، سینکڑوں زخمی،شام کے صوبے ادلب کے علاقے اریحا کی مارکیٹ پر روسی فضائی حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوںزخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادلب صوبے میں واقع ایک پرہجوم مارکیٹ پرروسی فضائیہ نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے جب کہ حملے میں اریحا کی مارکیٹ کے علاوہ ارد گرد کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں جیش الفتح اور النصرہ فرنٹ کا قبضہ ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 60 سے بھی ذیادہ ہے اورسینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق روسی طیاروں نے مارکیٹ کے علاوہ دیگرعلاقوں کو بھی نشانہ بنایا اورفضائی حملہ روسی لڑاکا طیاروں سے کیا گیا، دوسری جانب روسی وزارت دفاع کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ روسی ائیر فورس نے 30 ستمبر کو شامی صدربشار الاسد سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد شام میں جنگجو تنظیم داعش اور باغیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کئے۔