اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی حکام نے اپنے ملک میں شدت پسند تنظیم داعش کی موجودگی کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جنوبی بھارت میں اپنے شہریوں سے چیلنجز درپیش ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کیرن رجیجو نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ چیلنجز موجود ہیں، ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ ایک حقیقت ہے اور خطرات موجود ہیں. انھوں نے کہا کہ جنوبی ریاستوں کے مسلمان شمالی بھارت کے مسلمانوں کی نسبت داعش کی جانب زیادہ کشش رکھتے ہیں۔