اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

امریکی نائب صدر کے دورہ روم کے موقع پر وی آئی پی پروٹوکول نے کراچی کی یاد تازہ کردی،مقامی اخبار

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معاشی حب کراچی میں اگرکوئی غیرملکی ا?جائے تو سڑکوں کو بندکرنا اور نظام زندگی مفلوج کردینا کوئی نئی بات نہیں لیکن ایسا ہی کچھ روم میں بھی دیکھا گیا جہاں شہری اس پر سیخ پا ہوگئے اورانہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کو کراچی سے تعبیر کردیا۔امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے دورہ روم کے دوران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہر کے مہنگے ترین علاقے میں شاپنگ کی اور سیاحتی مقامات کا دورہ کیا، جوبائیڈن کے دورے کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے اور ان کے راستے میں آنے والی ہر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ گھنٹوں سڑکوں پرراستے کھلنے کا انتظار کرنے والے شہری بلبلا اٹھے اور انہوں نے حکومتی اس اقدام کی شدید مخالفت کی اوراس پرناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔ یہاں تک کہ ایک اخبار نے اگلے روز وی آئی پی پروٹوکول کی خبرپر سرخی سجائی کہ ‘‘کیا روم کو کراچی سمجھ لیا’’۔اخبارنے امریکی نائب صدر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جوبائیڈن کے دورے کے موقع پرعوام کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسا نوآبادیاتی دنیا کے کسی بھی دارالخلافہ کے ساتھ کیا جاتا ہے جہاں غیرملکی شخصیات کو سہولت فراہم کرنے کے نام پر کاروبار زندگی مفلوج کردیا جاتا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ جو بائیڈن اوران کی اہلیہ کو وِیا دائے کونڈوٹی کے علاقے میں فیشن بوتیک میں جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد امریکی فوج اوراطالوی پولیس کے بھاری اسلحے سے لیس سپاہیوں نے سیاحوں اور مقامی باشندوں کو شاپنگ اسٹریٹ کی طرف جانے سے بھی روک دیا ایسا بوگوٹا یا کراچی میں ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…