اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

روس کے بھارت مخالف اقدام پربھارتی حکومت میں کھلبلی مچ گئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک) اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔۔۔۔! روس کے بھارت مخالف اقدام پربھارتی حکومت میں کھلبلی مچ گئی،بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے پے درپے واقعات کے بعد روس نے بھارت کو غیر محفوظ سیاحتی ملک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو وہاں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق رشین انفارمیشن سینٹرنے بھارت میں پیش آنے والے بعض پرتشدد واقعات کے باعث روس نے بھارت کو محفوظ سیاحتی مقام کی فہرست سے نکالتے ہوئے اپنے شہریوں کو بھارت کے سیاحتی مقام گوا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رشین انفارمیشن سینٹر کی سربراہ اکاتیرینہ بلایوکوا کا کہنا ہے کہ بھارت اور بالخصوص گوا روسی شہریوں کے لئے محفوظ سیاحتی مقام نہیں اس لئے وہاں کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ روس نے حال ہی میں صحرائے سینا میں اپنا طیارہ تباہ ہونے کے بعد اپنے شہریوں کو مصر اور ترکی کی طرف سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ان دونوں ممالک پر سفری پابندی کا تعلق دہشت گردی کے واقعات سے تھا جب کہ بھارت سفر نہ کرنے کا تعلق وہاں بڑھتے ہوئے عدم تشدد اور مذہبی انتہا پسندی کے واقعات سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…