اسلام آباد(نیوزڈیسک )فیس بک کے ورلڈ وائیڈملازمین بچے کی پیدائش پر تنخواہ کی سہولت کے ساتھ چار ماہ کی چھٹیاں کر سکیں گے اورا س نئی سہولت کا آغاز یکم جنوری 2016سے شروع کر دیا جائے گا۔ چند روز قبل فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے موقع پر کہا تھا کہ میری خواہش ہے فیس بک ملازمین کو دو ماہ کی پدری چھٹیاں دی جائیں گی۔ تاہم اب فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو پدری چھٹیاں کی پالیسی کو وسعت دی رہی ہے اور امریکہ کے علاوہ دوسرے ممالک میں فیس بک ملازمین بھی اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔فیس بک ہیومن ریسورس کی ہیڈ لوری میٹلوف گولر نے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فیس بک کی پدری پالیسی کے تحت ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چار ماہ کی چھٹیاں رنگ و نسل اور ذات پات کی تفریق کے بغیر دی جائیں گی اور چار ماہ کی پیڈ چھٹیاں بچے کی پیدائش کے وقت دی جایا کرینگی۔ فیس بک نے چار ماہ کی پدری پیڈ چھٹیوں کی پالیسی ابھی صرف اپنے امریکی ملازمین کے لئے رکھی ہے تاہم جلد یہ پالیسی ورلڈ وائیڈ ملازمین کے لئے لاگو ہو جائے گی۔