پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ماہرین نے ہوا سے ہلکا سونا تیار کر لیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانیہ کے ماہرین نے ایسا سونا تیار کیا ہے جو ہوا سے بھی ہلکا اور کافی کے اوپر تیر سکتا ہے۔ ائیرو جل جو روائتی سونے سے ہزاروں گنا ہلکی ہے جسے فوڈ اینڈ سافٹ مٹیریل کے ماہر رفل میزنگا نے بنایا ہے جو ایک تھری ڈامنشنل اور زیادہ تر چھوٹے چھوٹے سوراخوں پر مشتعمل ہے۔ ائیرو جل پانی اور ہوا سے کہیں زیادہ ہلکی اور دیکھنے میں اصلی سونا معلوم ہوتی ہے مگر یہ نرم اور آسانی سے مڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ائیرو جل کو ماہرین نے دودھ کی پروٹین سے تیار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ائیروجل بنانے کے لیے دودھ کو تب تک گرم کیا گیا ہے جب تک اس کی پروٹین نینو میٹر پروٹین گئی جسے املائیڈ فبرلز کہا جاتا ہے۔اس املائیڈ فبرلز کو گولڈ سالٹ کے محلول میں رکھ کرگولڈ فائبر نیٹ ورک ائیروجل بنائی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ائیروجل بناتے ہوئے سب سے اہم مسئلہ اس نرم مٹیریل کو بنا تباہ کیے خشک کرنا تھا جس کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ استعمال کی گئی کیونکہ ہوا کے ساتھ خشک کرنا ائیروجل کو تباہ کر سکتا تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ مٹیریل کو کرسٹلائین کرنے کا یہ مرحلہ پہلے کبھی استعمال نہیں کیا گیا اور یہ طریقہ گولڈ ائیروجل کو اصلی سونے کی شکل دینے میں کامیاب ہو گیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ گولڈ کی آپٹیکل پراپرٹی گولڈ کے پارٹیکلز کے سائز اور بناوٹ پر منحصر ہے اس لیے اس مٹیریل کا رنگ بدلا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مٹیریل کے ری ایکشن کو بدل دیا جائے تو رنگ بدلنے کے ساتھ ساتھ مٹیریل کی دوسری پراپرٹیز جیسے کے روشنی کو جذب کرنے اور منعکس کرنے کا عمل میں بھی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق عام پریشر پر ائیروجل کے پارٹیکلز الیکٹریسیٹی کنڈیکٹ نہیں کرتے مگر پریشر کو زیادہ کرنے سے پارٹیکلز ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں گے اور کنڈیکٹر کے طور پر کام کریں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…