اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیکسپیئر کی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھ گیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے عظیم شاعر اور ناول نگار ولیم شیکسپیئر نہ صرف ذہنی طور پر زرخیز بلکہ معاشی لحاظ سے بھی مستحکم تھے۔ لندن کے مضافاتی علاقے میں ان کے گھر کی جگہ کی کھدائی نے شیکسپیئر کی شخصیت کے کئی رازوں سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے۔انگلینڈ کے ماہرین آثار قدیمہ نے لندن کے قریبی علاقے سٹریٹ فورڈ اپون ایون میں ان کے مکان کی کھدائی تقریبا مکمل کر لی ہے۔ ماہرین کے مطابق کھدائی سے پتہ چلا ہے کہ شیکسپیئر معاشرے میں ایک اعلی مالی حیثیت رکھتے تھے۔ ان کے مکان نیو پیلس میں 20 کمرے تھے جس میں ایک بڑا باورچی خانہ اور شراب خانہ بھی شامل تھا۔1759 میں اس مکان کو خریدنے والا شخص آئے دن شیکسپیئر کے مداحوں کی آمد سے ناراض رہتا۔ لہذا اس نے مکان کو مسمار کروا دیا ۔ شیکسپیر کی جائے پیدائش کی ٹرسٹ کے ترجمان ڈاکٹر پال ایڈمنسن کا کہنا ہے کہ ملبے سے ملنے والے آثار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شیکسپیئر بہت سفر کیا کرتے تھے اور اپنا وقت سٹریٹ فورڈ میں اپنے آبائی گھر اور لندن میں اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے درمیان صرف کرتے تھے۔یہ بھی ممکن ہے کہ شیکسپیئر کے آخری 26 ڈرامے نیو پیلس میں ہی لکھے گئے ہوں جہاں وہ 1597 سے 1616 میں اپنی وفات تک مقیم رہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…