لندن(نیوزڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ سعودی سربراہی میں یمن میں کیے جانے والے حملوں میں قریب 2500 سویلین ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رواں برس مارچ سے اب تک کم از کم 10 فضائی حملوں کے دوران جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی اور سویلین کو ہلاک کیا گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک امریکی مدد کے ساتھ یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔