نئی دہلی /لاہور(نیوزڈیسک) بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار گیا ،نئی دہلی میں جاری عالمی تجارتی میلے کے آخری روز پاکستانی اسٹال ہولڈرز پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر تے ہوئے سامان اٹھانے سے بھی روکدیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سے تاجروں کا ایک وفد نئی دہلی میں 35ویں عالمی تجارتی میلے میں شریک ہے لیکن تجارتی نمائش کے آخری روز بھارتی انتظامیہ نے پاکستانی تاجروں کو ہراساں کرنے کے لئے نیا حربہ استعمال کیا۔ انتظامیہ نے پاکستانی اسٹال ہولڈرز پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے نہ صرف گیٹ پاس دینے سے انکار کردیا گیا بلکہ تاجروں کو سامان اٹھانے سے بھی روک دیا گیا۔ بھارتی انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ پاکستانی تاجروں نے تجارتی میلے میں اپنا مطلوبہ نمبر حاصل نہیں کیا۔پاکستانی تاجروں نے منتظمین کے رویے پر اپنا شدیداحتجاج ریکارڈ کرایا۔