پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگلے برس سے دنیا میں کمانے والے کم ہونا شروع ہو جائیں گے، ماہرین

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے برس سے اس ترقی یافتہ دنیا میں کام کرنے والوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوجائے گی، کمانے والوں میں زیادہ تعداد بڑی عمر کے افراد کی ہوگی۔ بھاگتی دوڑتی اس دنیا کی ٓ?بادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے ، لیکن کمانے والے افراد کم ہوتے جارہے ہیں، حال ہی میں جاری کی جانے والی یونائیٹڈ نیشن پروجیکشن کی ایک رپورٹ میں دلچسپ تصویروں کے ذریعے ان حقائق کو واضح کیا گیا ہے۔ان تصاویر کی ہر ڈرائینگ 10ملین افراد کی نمائندہ ہے،رپورٹ کے مطابق 1950ء میں اس زمین پر 2ارب 50کروڑافراد تھے،جن کی بڑی تعداد ورکنگ ایج سے تعلق رکھتی تھی جو بچوں اور بوڑھے افراد کو سپورٹ کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق 1950ءکی تمام لڑکیاں اور خواتین گھریلو ہوا کرتی تھیں، جو عام طور پر 5 بچوں کی مائیں ہوا کرتی تھیں جبکہ آج زمین پر7ارب سے زائدافراد ہیں،لیکن خواتین کے بچے کم ہی ہوتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2050 ءکے قریب اس زمین پر 10ارب افراد بس رہے ہونگے، لیکن صرف 13 فیصد افراد اعلی آمدنی والے ممالک میں شامل ہونگے، ان کمانے والے افراد میں بھی زیادہ تعداد بڑی عمر کے افراد کی ہوگی،جن پر دنیا کی امیر معیشتوں کا دارو مدار ہوگا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…