اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ڈیسک) نائیجریا کی کانو ریاسست میں عزاداری کے جلوس میں کئے گئے حملے میں 21افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کانو ریاست میں چہلم امام حسین کے سلسلے میں 7روزہ عزا داری کا جلوس جا ری تھا کہ خود کش حملہ آور بھاگتا ہوا آیا اور اپنے آپ کو اڑا دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل ایک شخص کو بارودی مواد کے ساتھ بھی پکڑا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جلوس اسلامک موومنٹ آف نائیجریا کی جانب سے نکالا جاتا ہے جو 7روز تک لگا تار جاری رہتا ہے۔حملے کی ذمے داری شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے قبول کر لی ہے۔واضح رہے کہ جلوس میں ہزاروں افراد شریک ہیں جو دھماکے کے بعد بھی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں