پیرس (نیوزڈیسک)بشارالاسد کیلئے خوشی کی خبر،اہم یورپی ملک کے وزیرخارجہ کی نئی تجویز،فرانسیسی وزیر خارجہ لوراں فابیوس نے شام کی سرکاری فوج کو داعش کی بیخ کنی کے لئے استعمال کرنے کے امکان کا جائزہ لینے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کسی فرانسیسی عہدیدار کی جانب سے ایسا بیان پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔فرانسیسی ریڈیوسے بات کرتے ہوئے لوراں فابیوس نے کہا کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے دو طریقے ہیں۔ فضائی حملے اور زمینی کارروائی، جس میں یقینا ہماری فوج شامل نہیں ہو گی بلکہ اس زمینی کارروائی میں اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل فری سیرئین آرمی اور عرب سنی افواج۔ زمینی کارروائی میں شام کی سرکاری فوج کو شامل نہیں کیا جا سکتا۔