برلن(نیوزوڈیسک)جرمنی شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری ملٹری اتحاد میں شریک ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں جرمنی کے ٹورناڈو طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چار سے چھ نگرانی کرنے والے طیارے اور بحری جنگی جہاز بھیجنے کا فیصلہ گزشتہ روز سینئر وزراءکی برلن میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد کیا گیا ۔یہ میٹنگ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی طرف سے بلائی گئی تھی جنہوں نے گزشتہ روز فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ جرمنی اسلامک اسٹیٹ کے خلاف بین الاقوامی جنگ کے لیے اپنے فوجی تعاون میں اضافہ کرے گا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیرس حکومت نے درخواست کی تھی کہ جرمنی ٹونارڈو طیارے فراہم کرے جو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فرانسیسی ملٹری مشن کی مدد کے لیے جاسوسی کا کام انجام دے سکیں۔ خیال رہے کہ پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔میرکل کی طرف سے دارالحکومت برلن میں بلائی گئی میٹنگ میں وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن ماہر، نائب وائس چانسلر زیگمار گابریئل اور وزیر دفاع ارسلا فان ڈیئر لائن بھی شریک تھیں۔ اس میٹنگ میں اس بات پر غور کیا گیا کہ جرمنی فوجی حوالے سے کِس طرح اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کی طرف شروع کی جانے والی جنگ میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
جرمنی بھی جنگ میں کود پڑا، 6جنگی جہاز اوربحری بیڑے کو حرکت میں لانے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ















































