اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تیس کروڑ روپے دیئے جائیں تو دنیا بھر میں اپنے جاسوسوں کے ذریعے زرداری اور بینظیر بھٹو کی خفیہ جائیدادوں کی دستاویزات ڈھونڈ لائیں گے‘ یہ انکشاف ایک سینئر صحافی اور کالم نگار نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف دوسری دفعہ وزیراعظم بنے تو انہیں سیف الرحمن نے کہا اگر انہیں تیس کروڑ روپے دیئے جائیں تو وہ دنیا بھر میں اپنے جاسوسوں کے ذریعے زرداری اور بے نظیر بھٹو کی خفیہ جائیدادوں کی دستاویزات ڈھونڈ لائیں گے جس پر اس وقت کی وزارت خزانہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ تیس کروڑ روپے کی خفیہ گرانٹ سیکرٹ ایجنسی آئی بی کو ریلیز کرے او رآئی بی کو کہا گیا تھا کہ یہ تیس کروڑ روپے کاسیکرٹ فنڈ سیف الرحمن کے حوالے کر دیں۔ آئی بی کے ذریعے ادائیگی کا مقصد یہ تھا کہ ان تیس کروڑ روپے کا کل کلاں آڈٹ نہ ہو۔ سیف الرحمن نے وہ تیس کروڑ روپے دنیا بھر میں اپنے جاسوسوں اور وکیلوں کو دیئے جنہوں نے زرداری اور بے نظیر بھٹو کی کرپشن کی دستاویزات کی بھرمار کر دی۔ برسوں بعد وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھی سیکرٹ فنڈ کے چالیس کروڑ روپے اسی طرح آئی بی سے وصول کئے اور اکیلے کھا گئے اور ملتانی وزیراعظم کو پتہ بھی نہ چلنے دیا۔