اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بنگال کی آئرن لیڈی بھی عامر ،شاہ رخ اور اے آر رحمان کی حامی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی دبنگ وزیر اعلی نے دبنگ بات کہہ دی،ممتا بینرجی نے عامرخان ،شاہ رخ خان اور اے آر رحمان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کی آئرن لیڈی نے بھارتی انتہا پسندوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انتہا پسندی پر رائے کا اظہار کرنے والے عامرخان ،شاہ رخ خان اور اے آررحمان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔کولکتہ میں مسلمانوں کے اجتماع سے خطاب میں ممتا بینرجی نے مسلمان اداکاروں کو پاکستانی ایجنٹ کہنے والوں پر سخت تنقید کی ، اور کہا کہ عامر اور شاہ رخ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جو ملک مخالف ہوبلکہ دونوں نے ملک کی اتحاد اور سالمیت کی بات کی ہےاور اس کے تحفظ کے لئےاپنے جذبات کااظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بچپن سے بھارتی آئین سے واقف ہیں، جس نے انہیں اظہار رائے کا حق دیا ہے،عامر نے وہی کہا جو انہوں نے محسوس کیا،ان کی بیوی نے وہی کہا جو انہوں نے محسوس کیا۔شاہ رخ خان اور اے آر رحمان بھی انتہا پسندی پربولے،لیکن انہیں نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟۔ممتا بینرجی نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ انہیں ملک چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں، وہی ملک کے دشمن ہیں اور اسے کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…