جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

روسی طیارہ گرانے سے متعلق ترکی کو تمام معلومات امریکا نے فراہم کیں، ولاد میر پیوٹن

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکی کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کے طیارے کو تباہ کرنے کے واقعہ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہے لیکن اب روسی صدر نے امریکا کو بھی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے طیارے سے متعلق تمام تر ڈیٹا امریکا نے ہی ترکی کو فراہم کیا۔فرانس کے صدر نکولس ہولاندے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ترکی کو ہمارے طیارے کے مقام اور گزرنے کے وقت کا مکمل علم تھا اور اپنے طیارے کا راستہ امریکا کو دیا تھا جو انھوں نے ظاہر کر دیا، امریکا نے ہی ہمارے طیارے کا ڈیٹا ترکی کو فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کا یہ دعوی بھی غلط ہے کہ اگر انہیں پتہ ہوتا کہ یہ روس کا طیارہ ہے تو وہ اسے تباہ نہیں کرتے کیونکہ ہمارے طیاروں کی واضح اور نمایاں نشانیاں ہیں۔ کیا ترکی امریکا کے طیارے کو بھی اسی طرح مار گراتا جس طرح انھوں نے ہمارے طیارے کو گرایا۔دوسری جانب روس نے اپنا اینٹی ایئرکرافٹ نظام ایس400 شام پہنچادیا ہے، اینٹی ایئر کرافٹ سسسٹم زمین سے فضا میں 250 میل تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ روسی سیکیورٹی فورسز نے ترک سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور انھیں واپس جانے کے احکامات جاری دیئے ہیں جب کہ روس میں کام کرنے والی ترک تعمیراتی کمپنیوں کے دفاتر پر بھی چھاپے جاری مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…