پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

گوگل ڈرائیو پر واٹس ایپ بیک اپ بنائیں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر ماہ تقریباً ایک ارب افراد واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں جو کہ دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا یا بات چیت کرنے کا پسندیدہ فورم بنتا جارہا ہے۔ تاہم اگر آپ کا فون چوری ہوجائے، چھن جائے یا خراب ہوجائے تو آپ کے موبائل میں موجود تمام یادیں آپ کے فون کے ساتھ ہی آپ سے دور ہوجائیں گی۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ ان یادوں کو بغیر زیادہ محنت کیے کس طرح محفوظ بناسکتے ہیں۔ انڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ اب آپ کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ آپ اپنی تمام تصاویر، چیٹس اور ویڈیوز کا بیک اپ گوگل ڈرائیو پر بنالیں۔ اس بیک اپ کو بنانے کے بعد اپنی نئی ڈیوائس میں محض کچھ ٹیپ کے استعمال سے تمام چیزیں بحال (ری اسٹور) کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اس آپشن کو نہیں دیکھ سکتے تو جلد یہ آپ کے موبائل پر بھی نظر آنے لگ جائے گا۔ مندرجہ ذیل چارٹ سے آپ باآسانی اپنی چیٹس، فوٹوز اور ویڈیوز کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ جب آپ پہلی مرتبہ واٹس ایپ کو لانچ کریں گے تو یہ آپ سے پوچھے گا کہ آیا آپ اس فیچر کا ایکٹیویٹ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ کو یہ آپشن نہیں دیا جارہا تو مینو بٹن (تین ڈاٹس) کو کلک کریں، سیٹنگز میں جائیں اور چیٹ اور کالز پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد چیٹ بیک اپ میں جائیں جہاں آپ کو اس حوالے سے کئی آپشنز مل جائیں گے۔ آپ یہاں سے روزانہ، ہفتے میں ایک مرتبہ یا مہینے میں ایک مرتبہ بیک اپ بنانے کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ یہاں اس بیک اپ سے ویڈیوز کو نکال بھی سکتے ہیں اور صرف وائی فائی استعمال کرنے کے آپشن کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ بیک اپ کے بٹن کو ٹیپ کرکے فوری طور پر بھی بیک اب بنانا شروع کرسکتے ہیں۔ پیغامات کو ری اسٹور کرنا بھی بہت آسان ہے۔ اپنے نئے فون میں اپنے گوگل اکاو¿نٹ سے سائن ان کریں، واٹس ایپ ڈاو¿ن لوڈ کریں اور ایپ کھولیں۔ سیٹ اپ کے دوران یہ آپ کا موبائل نمبر مانگے گا اور آپ کی گوگل ڈرائیو میں کوئی بیک اپ ڈھونڈے گا۔ اگر اسے یہ بیک اپ مل جاتا ہے تو یہ اسے آپ کے موبائل میں ڈاو¿ن لوڈ کردے گا۔ خیال رہے کہ اس بیک اپ میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اس بات کا تعلق ڈاو¿ن لوڈ ہونے والے بیک اپ کے سائز اور آپ کے انٹرنیٹ اسپیڈ سے ہے



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…