ریاض(آن لائن)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق سعودی عرب کے حکام ایک دن میں درجنوں افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کریں گے۔سعودی عرب کے مقامی میڈیا مطابق ملک میں ’دہشت گردی‘ کے مجرم 55 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد ہونا باقی ہے۔نوجوان کو سزائے موت، ’امید ہے شاہ سلطان دستخط نہیں کریں گے‘اندازوں کے مطابق ان افراد میں ایسے شیعہ افراد بھی شامل ہیں جنھوں نے حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل میں ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر عملدرآمد میں اضافے کے نتیجے میں وہ ان خبروں کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس سال 151 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے جو کہ 1995 سے اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مقامی سعودی اخبار مطابق جن مجرموں کی سزاو¿ں پر عملدرآمد کیا جائے گا ان میں القاعدہ کے شدت پسند اور عوامیہ علاقے کے لوگ ہیں۔واضح رہے کہ عوامیہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں واقع ہے۔