ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مذکورہ حملہ ملک میں شیعہ کمیونٹی پر دوسرا حملہ ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس افسر احسن حبیب کا کہنا ہے کہ ’متعدد حملہ آور امام بار گاہ میں داخل ہوئے اور مرکزی دروازے کو بند کرنے کے بعد امام بار گاہ کی عمارت میں موجود افراد پر فائرنگ کردی اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔‘عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 3 نوجوان حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہوئے تھے اور انھوں نے عبادت میں مصروف افراد پر فائرنگ کی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے بنگلہ دیش کے شمال مغربی ضلع بوگرا میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا تھا جو گذشتہ ماہ ایک مزار پر بم حملے کا مرکزی ملزم بتایا جاتا ہے، اس بم حملے میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کا کہا ہے کہ مقامی عسکریت پسند گروپ جماعت المجاہدین ان حملوں میں ملوث ہے.اس کالعدم گروپ کے 5 اراکین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک مرکزی ملزم اور گروپ کا سربراہ گذشتہ دنوں مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔پولیس کے جوائنٹ کمشنر منیر السلام نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’گرفتار ہونے والے ملزمان متعدد مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جن میں پولیس چیک پوسٹ اور عاشورہ کے موقع پر اجتماعات پر حملے شامل ہیں۔‘خیال رہے کہ بنگلہ دیش مں گذشتہ کچھ ماہ سے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس میں اب تک دو غیر ملکی، 4 سیکولر مصنف اور ایک پبلشر ہلاک ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ ان حملوں کی مبینہ ذمہ داری داعش کے عسکریت پسند نے قبول کی ہیں۔دوسری جانب حکومت نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی عسکریت پسند گروپ مذکورہ ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔یاد رہے کہ داعش نے 24 اکتوبر کو ڈھاکا کے ایک مزار پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جو بنگلہ دیش میں اہل تشیع کمیونٹی پر اپنی نوعیت کا پہلا حملہ تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کشیدگی کا ا?غاز ا±س وقت ہوا جب وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک میں عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کی ہدایت دیتے ہوئے متعدد اپوزیشن اور مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں پر 1971 کی جنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں جنگی جرائم کے ٹرائل کا آغاز کیا۔
بنگلہ دیش: امام بار گاہ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے
-
درآمدی سولر پینل پر کسٹمز ڈیوٹی کیلیے نئی قیمتیں مقرر
-
شاطر ڈرگ ڈیلر پنکی، جس نے شناخت چھپانے کیلیے تیزاب میں انگلیاں جلائیں، زندگی سے متعلق اہم انکشافات
-
بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
ٹریفک حادثے کے بعد کار سوار نے نوجوان کو گولیاں مار دیں
-
نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی، وزیر اعطم نے ہدایت جاری کر دی
-
عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا
-
فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی
-
انمول عرف پنکی کیخلاف قتل کے مقدمے سے متعلق تفصیلات منظر عام پر آگئیں
-
حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ
-
چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟



















































