جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بنگلادیش سے جواب طلب،پاکستان نے ترکی اور روس کو اہم پیغام دیدیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر خان سید عرف سنجا کی ہلاکت کے حوالے سے علم نہیں افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی لاشیں لے جانے کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں حقیقت جاننے کی کوشش کررہے ہیں روس اور ترکی کے درمیان تعلقات پر تشویش ہے  تمام مسائل کا بات چیت کے ذریعے پر امن حل نکالنے کے حامی ہیں  پیرس یا کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ¾ بھارت کیساتھ مذاکرات پر ہماری پوزیشن واضح ہے اکستان نئی دہلی کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کیلئے تیار ہے ¾ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوگا اور سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہونگے ¾ پھانسیوں پر بنگلادیشی ہائی کمیشن سے جواب طلب کیا جائے گا۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہاکہ امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر خان سید عرف سجنا کی ہلاکت کے حوالے سے علم نہیں۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی لاشیں لے جانے کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جن کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔روس اور ترکی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے حوالے سے قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناو¿ پر تشویش ہے، تاہم پاکستان تمام مسائل کا بات چیت کے ذریعے پرامن حل نکالنے کا حامی ہے اور روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف پائی جانے والی نفرت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیرس یا کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کا سلسلہ افسوسناک ہے۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا غلط بات ہے ،اسلام ایک پرامن مذہب ہے اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہو تا ¾ جونا گڑھ کے حوالے سے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت کیساتھ مذاکرات پر ہماری پوزیشن واضح ہے ۔پاکستان نئی دہلی کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسائل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔ایک دوسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوگا اور سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔نیوکلئیر سپلائرز گروپ میںشمولیت کیلئے امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ایک سوال پر قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان ¾ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہر سطح کے رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ پھانسیوں پر بنگلادیشی ہائی کمیشن سے جواب طلب کیا جائے گا اور پاکستان شام میں صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…