منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے حکومتی جواب کا انتظار ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نئی دلی(نیوزڈیسک) پاک بھارت سیریز پر سوالیہ نشان اب بھی برقرار ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ سیریز سے متعلق حکومتی اجازت کی کوئی تحریری دستاویز باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں یہ کہہ کر شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا کہ اسے بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی سری لنکا میں کھیلے جانے کا باضابطہ اجازت نامہ یا اس سے متعلق کوئی تحریری جواب موصول نہیں ہوا ہے اوراس سلسلے میں حتمی جواب بھارتی حکومت کو ہی دینا ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا میں سیریز کھیلنے کی پیشکش دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان مفاہمتی یاد داشت کے مطابق ایک رسمی کارروائی تھی جسے پورا کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے وزارت داخلہ کو پاک بھارت سیریز کی کلیرنس کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہے جب کہ بھارت ایف ٹی پی کے تحت اس بات کا پابند ہے کہ وہ پاکستان میں حالات کی خرابی کے باعث دبئی یا کسی اور مناسب ملک میں سیریز کھیلے۔دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ دو طرفہ سیریز سے متعلق حکومت کی جانب سے تاحال کوئی تحریری فیصلہ موصول نہیں ہوا اور ایسی صورتحال میں حکومت کی جانب سے کوئی تحریری جواب ملنے سے پہلے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا تاہم امید ہے کہ آئندہ 2 روز میں وزیراعظم کی ہدایات مجھ تک پہنچ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریزکے مقام سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا لہٰذا جہاں بھی سیریزہوگی وہاں سیکیورٹی فراہم کرنا متعلقہ ملک کی ذمے داری ہوگی جب کہ سری لنکا، بنگلادیش یا کہیں بھی سیریزہوہم اپنا سیکیورٹی وفد نہیں بھیجیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…