جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ترجمان ایوان صدرکی ممنون حسین کے بیان کی وضاحت

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد((نیوزڈیسک)ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے فیصل آباد میں ایک تقریب کے دوران علمائے کرام سے یہ کہا ہے کہ وہ غریب لوگوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے حاصل کیے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی کوجائز قرار دینے کے بارے میں غور کریں۔ایوان صدر نے کہا ہے کہ تاثر بالکل غلط ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صدر مملکت نے فیصل آباد کی تقریب میں ممتاز اسلامی مفکر ڈاکٹر حمید اﷲ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں ایسی رائے رکھتے ہیں اور انھوں نے ہی علماء سے اس معاملے میں غور کرنے کے لیے کہا تھا۔ایک علمی بحث کو غلط رنگ دینے اور اسے صدر مملکت سے غلط طور پر منسوب کرنے پر ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل صحافتی اقدار کے منافی ہے۔اس لیے صحافیوں کو چاہئے کہ وہ گفتگو اور واقعات کے درست تناظر میں رپورٹ کیا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…