منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

واٹس ایپ کے خفیہ فیچر کو استعمال کرنا سیکھیں

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)واٹس ایپ کا ایسا فیچر جو اکثر صارفین کو معلوم ہی نہیں آخرکار مکمل طور پر متعارف کرادیا گیا ہے۔جی ہاں گوگل ڈرائیو بیک اپ کے فیچر کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے جہاں آپ اپنی چیٹس، تصاویر اور ویڈیوز کو محفوظ کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر واپس فون میں ڈال سکتے ہیں۔جب پہلی بار آپ گوگل ڈرائیو کے ساتھ فعال واٹس ایپ کو استعمال کریں گے آپ سے فیچر سوئچ آن کرنے کا پوچھا جائے گا، اگر ایسا نہیں ہوتا تو آپ مینیو بٹن کو کلک کریں، سیٹنگز کا انتخاب کریں اور پھر چیٹس اینڈ کالز پر کلک کریں۔یہاں آپ چیٹ بیک اپ کو منتخب کرکے گوگل ڈرائیو کے آپشنز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور متعدد آپشنز کو ایڈیٹ کرسکتے ہیں۔آپ ویڈیو کو شامل کرنے یا نہ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں اور سیٹنگز میں آپ کو روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ یا مینوئل بیک اپ کو بھی چن سکتے ہیں۔آٹو اپ لوڈ فیچرز کے ساتھ ایک آپشن ایسا ہے جو صرف وائی فائی کی صورت میں کام کرے گا یہ اس لیے کہ آپ اپنے موبائل کا ڈیٹا بچانا چاہے تو اس کا انتخاب کریں۔
جب بیک اپ سے ڈیٹا چاہئے ہو تو وہ بہت آسان ہے آپ نئی انسٹال کی گئی واٹس ایپ اپلیکشن پر سائن ان ہو اور ری اسٹور بٹن پر کلک کریں، مگر اس سے پہلے اپنی ڈیوائس پر گوگل کے اکاو¿نٹ سے سائن ان ہونا نہ بھولیں جس پر آپ نے اپنا واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ رکھا ہے۔اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے واٹس ایپ میں ایک اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے اور اردو و بنگالی زبانوں کی سپورٹ کو صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔واٹس ایپ کے نئے ورڑن 2.12.367 میں اردو زبان کے صارفین کے لیے یہ تحفہ پیش کیا گیا ہے۔یہ نئی اینڈرائیڈ اپلکشن گوگل پلے اسٹور پر ڈاو¿ن لوڈ یا اپ دیٹ کے لیے دستیاب ہے۔گوگل پلے اسٹور پر دیگر تبدیلیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جن میں چیٹ کاسٹیوم نوٹیفکیشن سیٹنگز اور میوٹ، چیٹس کو ان ریڈ یا ریڈ مارک کرنا اور مختلف رنگوں کے ایموجی کے انتخاب وغیرہ قابل ذکر ہیں۔اسی طرح اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس میسجنگ اپلیکشن میں صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے جب بھی انہیں کانٹیکٹ کارڈ موصول ہو تو اسے فوری طور پر میسج یا کانٹیکٹ میں محفوظ کرسکیں۔اس اپ ڈیٹ کی بدولت ڈیٹا کے استعمال میں واٹس ایپ کالز کے دوران کمی آئے گی۔ایک اور نمایاں اضافہ چیٹس میں پریویو فیچر کو متعارف کرانا ہے جس کا عندیہ اکتوبر میں دیا گیا تھا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…