جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

224جی بی فی سیکنڈ کی رفتار پر چلنے والا انٹرنیٹ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک نئی ٹیکنالوجی لائی فائی ایک دن انٹرنیٹ کی رفتار کو موجود عہد کے وائی فائی کے مقابلے میں سو گنا تیز کردے گی۔ جی ہاں سائنسدانوں نے ایک لیبارٹری میں انٹرنیٹ کو 224 جی بی فی سیکنڈ کی رفتار پر چلانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی مدد سے آپ پلک جھپکنے کے اندر 18 فلمیں ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔ لائی فائی یا لائٹ فیڈیلٹی اب حقیقی دنیا میں آزمائش کے مراحل سے گزر رہی ہے اور اسے ایک دفتر میں ایک جی بی فی سیکنڈ کی رفتار سے چلایا جارہا ہے جو روایتی وائی فائی کے مقابلے میں سو گنا زیادہ ہے۔ جن لوگوں کو 56کے، موڈیم یاد ہے انہیں وائی فائی بہت تیز اور انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے بہترین محسوس ہوا تھا اور اس کی مدد سے ڈیٹا کو ٹرانسمٹ کیا جاتا ہے مگر متعدد چیلنجز کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ وائی فائی ریڈیو لہروں کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسفر کرتا ہے مگر اس سے ایک وقت میں بہت زیادہ ڈیٹا منتقل نہیں کیا جاسکتا۔ گنجائش اس مسئلے کا ایک حصہ ہے، وائی فائی کے بیس اسٹیشنز جو ریڈیو لہروں کو ٹرانسمیٹ کرنے کے ذمہ دار ہیں، کی فعالیت 5 فیصد تک ہی موثر ہے اور اس کی زیادہ توانائی اسٹیشنز کو ٹھنڈا کرنے پر صرف ہوتی ہے۔ اسی طرح سیکیورٹی بھی ایک مسئلہ ہے۔ ریڈیو لہروں کے مقابلے میں نمایاں روشنی بھی برقی مقناطیسی اسپیکٹرم کا حصہ ہے، فرق یہ ہے کہ ریڈیو لہروں کے مقابلے میں روشنی دس ہزار گنا بڑی ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لائی فائی میں لامحدود گنجائش کے امکانات موجود ہیں اور یہ بیک وقت ہزاروں ڈیٹا اسٹریمز کو اطلاعات کی ترسیل کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔ لائی فائی فلیشنگ ایل ای ڈی پر کام کرتا ہے اور وہ بھی انتہائی تیز رفتار پر اور اس کے لیے مورس کوڈ کو تشکیل دینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ لائی فائی کے فلیشز اتنے تیز ہیں کہ انہیں برہنہ آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں۔ لائی فائی سے ممکنہ طور پر وائی فائی کا خاتمہ تو ممکن نہیں کم از کم مستقبل قریب میں تو نہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…