جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے نواز شریف کی ٹانگیں مضبوط کیں،سید خورشید شاہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے نواز شریف کی ٹانگیں مضبوط کیں جبکہ عمران خان کو ٹانگ سے کھینچ کر کنٹینر سے نیچے اتارا ، اب پتہ نہیں نواز شریف کی ٹانگیں فوج کھینچ رہی ہے یا کوئی اور؟، پیپلز پارٹی دبئی سے نہیں بلکہ پاکستان سے چلائی جا رہی ہے، بلاول بھٹوزرداری دسمبر سے پنجاب کے دورے شروع کررہے ہیں، چیئرمین ہو یا شریک چیئرمین پارٹی اور حکومت کسی ایک کو ہی چلانا ہوگی،زرداری یا پیپلزپارٹی کے رہنماءکو گرفتار کرنا کوئی نئی بات نہیں ،ایسا ماضی میں بھی ہمارے ساتھ ہوتا رہا ہے ۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ شرجیل میمن نے وطن واپس آنے سے انکار کردیا تھا ، شرجیل میمن واپس نہیں آسکتے ، وہ اس لئے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں ،ایم کیو ایم کے مطالبے پر الگ صوبہ نہیں بنایا جاسکتا ہے ، ایم کیو ایم چاہے تو نائن زیرو کو صوبہ بنا لے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب 18 سال بعد کوٹیکنا کیسز سے بری ہوگئے ہیں،یہ کیس ان پر سیف الرحمن نے بنایا تھا ، نواز شریف کے پچھلے دور حکومت میں اس پر مقدمہ ہونا چاہیے، اس کیس پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو چاہیے کہ وہ سیف الرحمن سے یہ 30 کروڑ روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروائیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے 40 ارب روپے ٹیکس سے وصول کرنے ہیں تو یہ 30 کروڑ روپے اس میں بہت مدد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا دبئی میں علاج چل رہا ہے ، آصف علی زرداری جیسے ہی ٹھیک ہوئے وطن واپس آ جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب یا پیپلزپارٹی کے رہنماءکو گرفتار کرنا کوئی نئی بات نہیں ایسا پہلے بھی ہمارے ساتھ ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دبئی سے نہیں بلکہ یہاں سے ہی چل رہی ہے، بلاول صاحب دسمبر میں پنجاب کے دورے شروع کر دیں گے، چیئرمین ہو یا شریک چیئرمین پارٹی اور حکومت کسی ایک کو ہی چلانا ہوگی۔خورشید شاہ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا پر میں کوئی بات نہیں کر نا چاہتا، پیپلز پارٹی کو جو بھی چھوڑ کر گیا وہ دوبارہ نہ ابھر سکا،بدین کے الیکشن میں ہمیں جذبات کو اتنی انتہا تک نہیں لے جانا چاہیے تھا،فہمیدہ مرزا کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے بند نظر آتے ہیں،میں بلدیاتی انتخابات کو کسی پارٹی کو جانچنے کا پیرامیٹر نہیں سمجھتا،بدین میں سیاسی جذبات انتہاءتک لے جانا ہماری غلطی تھی، اس سے مخالف کو فائدہ ہوا، بھٹو کی پارٹی سنبھالنا بلاول بھٹو زرداری کا حق ہے، حکومت پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں جہاں جہاں ہاری ہے وہاں پر رزلٹ کو تبدیل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ہار گئی ہے تو وہ خود کو کیسے نیشنل پارٹی قرار دے سکتے ہیں، کراچی کو الگ صوبہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی ٹانگیں مضبوط کی ہیں اور عمران کو ٹانگ کھینچ کے کنٹینر سے نیچے اتارا ہے، اب پتہ نہیں شاید نواز شریف کی ٹانگیں فوج کھینچ رہی ہے یا کوئی اور کھینچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوج نے حکومت میں مداخلت کی تو ہم جمہوریت کا ساتھ دیں گے، ہر ادارہ اپنی ذمہ داریاں اپنی حدود میں رہ کر پوری کرے۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ نے ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…