انقرہ(نیوزڈیسک) ترکی نے روس کا لڑاکا طیارہ تو گرا لیا لیکن یہ کام اسے بہت مہنگا پڑا ہے کیونکہ طیارہ گرانے کے بعد ایک ہی دن میں ترکی کی سٹاک مارکیٹس کریش کر گئی ہیں ۔ دنیا بھر میں گزشتہ روز سب سے زیادہ مندی ترک سٹاک مارکیٹس میں دیکھی گئی۔ ساتھ ہی لیرا (ترک کرنسی) کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ترک افواج کے روسی طیارہ گرانے کے بعد ایک دن میں ترکی کا بوسرا استنبول 100انڈیکس 4.4پوائنٹس کمی کے ساتھ 5ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، جبکہ لیرا میں ایک ہی دن میں 0.9فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ ترکی کے باﺅنڈز کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔لندن کے فارن ایکس چینج کے ماہر روزانا ہوالیا کا کہنا ہے کہ ترکی نیٹو کا اہم رکن ہے۔ اس نے روس کا طیارہ گرا کر اپنے لیے مشکلات کھڑی کر لی ہیں۔ دوسری طرف روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔اگرچہ ترکی نے طیارہ گرانے پر سخت موقف اپنایا ہے اور کہا ہے کہ روسی طیارے نے اس کی حدود کی خلاف ورزی کی تھی لیکن ساتھ ہی اس نے نیٹو کے رکن ممالک سے اجلاس بلانے اور اس مسئلے کو حل کرنے کی درخواست بھی کر دی تھی۔ ترکی کی اس درخواست پر آج برسلز میں نیٹو کا اجلاس بھی منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں اس واقعے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔
روسی طیارہ گرانامہنگاپڑگیا،ترکی سٹاک ایکسچیج کریش کرگئی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
“” دونوں میں تکرار ہوئی ثنا نے کہا غصہ نہیں کرو ،میں پانی لاتی ...
-
ملزم عمر نے ٹک ٹاکر ثنایوسف کو کیوں قتل کیا ؟ آئی جی اسلام آباد ...
-
ٹک ٹاکر ثنایوسف کی والدہ کا بیٹی کے قاتل سے متعلق اہم ترین بیان ...
-
بینک سے 50 ہزار کیش نکلوانے والے افراد کیلئے پریشان کن خبر
-
مراکش کے بادشاہ نے عیدالاضحیٰ پر عوام سے قربانی نہ کرنے کی اپیل کر دی
-
ملزم ثناء یوسف کو بار بار پروپوز کرتا رہا، دوستی کی کوشش کرتا رہا، ٹک ...
-
میانداد کو بھی ڈاکوؤں نے نہیں بخشا، 12 بکرے چھین کر فرار
-
نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،ملزم کون اور ...
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کس نے قتل کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
ملزم کی وہ غلطی جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا، ثناءیوسف قتل کیس میں ...
-
اپنے قتل سے کچھ دیر پہلے ثنا یوسف نے کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی ...
-
سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
“” دونوں میں تکرار ہوئی ثنا نے کہا غصہ نہیں کرو ،میں پانی لاتی ہوں، اس دوران تکرار زیاد...
-
ملزم عمر نے ٹک ٹاکر ثنایوسف کو کیوں قتل کیا ؟ آئی جی اسلام آباد نے اصل حقیقت بتا دی
-
ٹک ٹاکر ثنایوسف کی والدہ کا بیٹی کے قاتل سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آ گیا
-
بینک سے 50 ہزار کیش نکلوانے والے افراد کیلئے پریشان کن خبر
-
مراکش کے بادشاہ نے عیدالاضحیٰ پر عوام سے قربانی نہ کرنے کی اپیل کر دی
-
ملزم ثناء یوسف کو بار بار پروپوز کرتا رہا، دوستی کی کوشش کرتا رہا، ٹک ٹاکر قتل کیس میں حیران کن انکش...
-
میانداد کو بھی ڈاکوؤں نے نہیں بخشا، 12 بکرے چھین کر فرار
-
نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،ملزم کون اور کس شہر سے حراست میں لیا گیا؟
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کس نے قتل کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
ملزم کی وہ غلطی جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا، ثناءیوسف قتل کیس میں اہم انکشاف
-
اپنے قتل سے کچھ دیر پہلے ثنا یوسف نے کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی؟
-
سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
-
یو اے ای کا ویزا کیسے حاصل کیا جائے؟ آسان نیا طریقہ سامنے آگیا