اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ترکی نے روسی طیار ہ گراکرمنفی قدم اٹھایا،دہشت گردوں کو اچھا پیغام نہیں جائیگا،ایران

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات تہران میں لکسمبرگ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں لکسمبرگ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ترکی کے ہاتھوں روسی طیارہ مارگرائے جانے کے واقعے سے دہشت گردوں کو غلط پیغام جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کو اولین ترجیح ہونا چاہئے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ علاقے میں جنگ اور کشیدگی کے بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زیادہ سے زیادہ تعاون کا مشاہدہ کیا جائےگا۔ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ علاقہ، اس وقت انتہائی خطرناک دور سے گذر رہا ہے۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ آسل بورن نے بھی اس پریس کانفرنس میں مشرق وسطی میں امن و استحکام کے قیام کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران اور اس ملک کی مشکلات کے حل کے لئے ایک طویل المیعاد سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہئے۔ لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نےعراق شام اور لبنان میں امن و استحکام کی تقویت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کے حل سے متعلق حالیہ ویانا مذاکرات صحیح سمت میں آگے بڑھے ہیں اور ان کا ملک، شام کے تعلق سے مذاکرات میں ایران کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کرتا ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…