اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملحقہ مقبوضہ وادی میں لائن آف کنٹرول سے ملحقہ کے ضلع کپواڑا میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ اس دوران بھارتی فوج اور حملہ آوروں میں مقابلہ ہوا اور بھارتی فوج نے مدد کے لیئے مزید دستے بھی طلب کیئے،فائرنگ کے تبادلے کے دوران بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 سے 4 تھی جب کہ آرمی کیمپ میں تقریباً 80 اہلکار موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بھارت کے خلاف کشمیریوں کی مسلح جدوجہد میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے چند روز قبل بھی ضلع کپواڑا ہی میں بھارتی فوج اور پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کا ایک کرنل کرنل سنتوش کمار ہلاک ہوگیا تھا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…