جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو برازیل حکومت نے آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نواز دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو برازیل کی حکومت کی جانب سے آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی شخصیت بن گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق برازیل کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ اقدامات کو سراہا گیا اور اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ جنرل راحیل شریف نے خطے کے لیے عظیم جدوجہد کی اور پاکستانی قوم کی مایوسی کو امید میں بدل دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو دہشت گردوں کے خلاف غیر معمولی جرأت دکھانے پر برازیل حکومت کی جانب سے آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی ایشیائی شخصیت بن گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل نے برازیل کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں دفاعی شعبے اور سیکیورٹی چیلنجزسے متعلق تعاون سمیت برازیل اولمپکس 2016 میں سیکیورٹی پر بھی بات کی گئی جب کہ اس دوران دونوں ممالک کا انسداد منشیات پر ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے پر غور کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…