بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صرف قوم اور ملک کے وقار کی خاطر کھیلیں ‘سلمان بٹ / محمد آصف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)کھیل میں مقام پیدا کرنے کے لئے فٹنس اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ اخلاقی اورپیشہ ورانہ دیانتداری نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بنیادی شرائط ہیں ۔اِن خیالات کا اظہار سلمان بٹ اور محمد آصف نے واپڈا بحالی پروگرام کے تحت واپڈا آڈیٹوریم میں منعقدہ لیکچرز میں واپڈا کھلاڑیوں اور کھیلوں کے منتظمین سے گفتگو کے دوران کیا ۔سیکرٹری واپڈا عامر احمد خان ، سپورٹس ایڈوائزر ( واپڈا )شفقت رانا ، ڈائریکٹر جنرل ( سروسز ) میاں رفعت محمود اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری رزاق گِل کے علاوہ واپڈا سپورٹس بورڈ کے دیگر آفیسر زبھی اِس موقع پر موجود تھے۔اپنے لیکچرز میں سلمان بٹ اور محمد آصف نے اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں شعور اُجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مُلک کے لئے کھیلنا بہت بڑی بات ہے لہٰذا ہمیں صرف اور صرف ملک اور قوم کے وقار کی خاطر کھیلنا چاہیے۔ زندگی میں کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے ۔ ہمیں اپنی غلطی کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ، نوجوانوںکو ہم سے سبق سیکھنا چاہیے۔اگر کوئی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوگا تو اُسے پچھتانا پڑے گا ،کیونکہ غیر قانوی سرگرمیاں ہمیشہ کھلاڑی، اُس کے اہل خانہ ، ملک اور قوم کے لئے ندامت کا باعث بنتی ہیں ۔واپڈا بحالی پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ وہ واپڈا کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرکے کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا ۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سلمان بٹ اور محمد آصف پاکستان کرکٹ بورڈ کابحالی پروگرام مکمل کرچکے ہیں ، تاہم واپڈا نے اِن دونوں کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی سے قبل اُن کی بحالی کے لئے اپنا پروگرام بھی وضع کیا ہے، جس کے تحت دونوں کھلاڑی کھیلوں میں ضابطہ اخلاق کی اہمیت پرلیکچر ز دے رہے ہیں ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…