دبئی (نیوزڈیسک)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے سیکیورٹی دی تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے جائیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ اصل خوشی اس وقت ہوگی جب بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلے گی ،کھیل اور سیاست کو الگ الگ ہو نا چاہیے ۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ سریز کے سوال پر شاہد آفرید ی نے کہا کہ پاکستانی بورڈ نے اجازت دی تو بھارت کے ساتھ سریز کھیلیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سریز میں جیت کے لیے پر عزم ہیں ،نئے اور تجربہ کار کھلاڑی ٹیم میں موجود ہیں اس لیے سب کو موقع دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ احمد شہزاد کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے ۔اس موقع پر جب شاہد آفریدی سے کارکردگی سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ بھڑک اٹھے اور کہا کہ سوال اچھا نہیں ہے اس لیے جواب نہیں دوں گا ۔