لاہور(نیوزڈیسک)اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے۔ وزارت بجلی وپانی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا کو جلد بھجوائے جائیگی۔ یہ درخواست وزارت پانی وبجلی کے ذیلی ادارے سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی کے ذریعے نیپرا کو بھجوائی جائیگی۔ نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دیگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی یہ تجویز کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہوگی۔