کانپور(نیوز ڈیسک)اداکار عامر خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی گئی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معروف اداکار نے اپنے بیان سے لوگوں کو خوفزدہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے بیان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ایک فلم ساز نے دیدی ہے، جس میں ان کے ایک تقریب کے دوران دئیے گئے بیان کو خوف پھیلانے کا سبب قرار دیدیا ہے۔گزشتہ روز عامر خان نے ملک میں بڑھتے عدم برداشت کے ناسور کی نشاندہی کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی کرن راﺅ ملک بڑھتے عدم برداشت کے باعث بچوں کے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ ہیںاور انہیں ملک چھوڑ نے کا مشورہ دیاتھا۔اس بیان سے ہندوانتہا پسندوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی ،جس کے بعد شیو سینا سمیت کچھ بھارتی اداکار بھی انتہا پسندی کی راہ پر چل نکلے۔