اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا گزشتہ روز طیارے حادثے میں شہید ہونے والی پائلٹ مریم مختیار کے والد کو فون۔ نوازشریف نے مریم مختیار کے والد سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر نوازشریف نے کہا مریم پوری قوم کا فخر تھیں۔ مریم مختیار کے والد کرنل ریٹائرڈ مختیار احمد نے نوازشریف سے کہا کہ مریم میری ہی نہیں آپ کی بھی بیٹی تھیں۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف ٹی 7 گزشتہ روز گر کر تباہ ہونے سے خاتون فلائنگ آفیسر مریم مختیار جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ پی اے ایف ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق میانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی 7 طیارے کو معمول کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختیار جاں بحق ہوگئیں۔