اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے حملے سے نمٹنے کے لیے نیا حفاظتی نظام متعارف کروایا جارہا ہے۔ایوی ایشن ڈویڑن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مذکورہ سسٹم لگا دیا گیا ہے جبکہ کراچی کے جناح ٹرمینل پر اسے لگانے کا کام جاری ہے۔اس کے بعد مذکورہ نظام اسلام آبا میں قائم بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر لگایا جائے گا اور پھر بالترتیب یہ نظام ملک کے دیگر تمام ایئرپورٹس پر بھی نصب کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے سے بچنے کے لیے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔وزیراعظم کے خصوصی مشیر ںے کہا کہ ایک بریگیڈیئر کی کمانڈ میں 9000 انتہائی تربیت یافتہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکار موجود ہیں جنھیں اب سے ایک میجر جنرل کی کمانڈ میں دے دیا گیا ہے اور جن کے زیر اثر دو بریگیڈیئرز ہوں گے۔شجاعت عظیم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ایئر پورٹس پر وی ایچ ایف اومنی ڈائریکشنل ریڈیو سہولت فراہم کی گئی ہے، اس ریڈیو نیویگیشن نظام کی مدد سے طیاروں کی پوزیشن کا تعین کیے بغیر زمین پر موجود ریڈیو سگنل انھیں اپنے روٹ پر رہنے کے قابل بناتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ میں نصب کیا جانے والے سی اے ٹی 3 بی، انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم یا آئی ایل ایس کے باعث پاکستان خطے میں پہلا ملک ہے جہاں مذکورہ 2 سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔
ایئرپورٹس پر نیا حفاظتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
راولپنڈی، شادی کاجھانسہ دیکر پرنسپل کی متعدد بار جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2بار حاملہ ...
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
-
پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کالاباغ ڈیم کی تجویز ...
-
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا گرفتار ملزم سے تعلقات کا اعتراف‘ نئے انکشافات بھی کردیئے
-
چین نے 48 ممالک کو ویزافری انٹری کی سہولت فراہم کردی
-
دنانیر مبین کی نئی ویڈیو؛ سوشل میڈیا صارفین برہم
-
سمیہ حجاب کو لاکھوں روپے دیے،لزم حسن زاہد نے اپنے مالی ٹرانزیکشنز کے شواہد جمع ...
-
آئی فون سستا ہوگیا
-
’میں 3 بڑی بیماریوں سے لڑ رہا ہوں‘، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انکشافات
-
ہونڈا نے مشہور زمانہ موٹر سائیکل کا نیا ڈال متعارف کروا دیا
-
امیربالاج قتل کیس؛جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
راولپنڈی، شادی کاجھانسہ دیکر پرنسپل کی متعدد بار جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2بار حاملہ ہوگئی
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
-
پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کالاباغ ڈیم کی تجویز مسترد کردی
-
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا گرفتار ملزم سے تعلقات کا اعتراف‘ نئے انکشافات بھی کردیئے
-
چین نے 48 ممالک کو ویزافری انٹری کی سہولت فراہم کردی
-
دنانیر مبین کی نئی ویڈیو؛ سوشل میڈیا صارفین برہم
-
سمیہ حجاب کو لاکھوں روپے دیے،لزم حسن زاہد نے اپنے مالی ٹرانزیکشنز کے شواہد جمع کروا دیے
-
آئی فون سستا ہوگیا
-
’میں 3 بڑی بیماریوں سے لڑ رہا ہوں‘، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انکشافات
-
ہونڈا نے مشہور زمانہ موٹر سائیکل کا نیا ڈال متعارف کروا دیا
-
امیربالاج قتل کیس؛جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دیدیا
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
ملزم کو مقابلے میں مارے جانے کا ڈر، کمرۂ عدالت میں گرفتاری دے دی