ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا میں پاکستانی نوجوان کو دہشت گردی کے الزام میں 40 سال قید کی سزا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی عدالت نے پاکستانی نوجوان کو برطانیہ میں دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 29 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان اور زمانہ طالب علمی میں اسکول کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عابد نصیر کو نیویارک کی ایک عدالت نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے 40 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ عابد نصیر پر الزام ہے کہ اس نے 2009 میں مانچسٹر کے شاپنگ سینٹر میں اپنے دیگر 11 ساتھیوں کے ساتھ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی جس کے الزام میں اسے برطانوی حکومت نے 2009 میں گرفتار کیا تھا جب کہ 2013 میں عابد نصیر امریکا بھیج دیا گیا جہاں اس پر 2 سال تک مقدمہ چلتا رہا۔عابد نصیر کو رواں سال کے اوائل میں مانچسٹر میں دہشت گردی کے منصوبے میں القاعدہ کی مدد کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جس میں اس پر مزید الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بیرونی دہشت گرد گروپ کو مدد کرنے اور ان کے تعاون سے نیویارک اور واشنگٹن سب وے پر حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث ہے اسی لیے ان کے خلاف مقدمہ بھی برطانیہ کے بجائے امریکہ میں چلایا گیا۔عدالت کے جج رے مونڈ ڈیری کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ دستیاب ثبوت سے یہ بات سامنے آئی ہے عابد نصیر ایک عام مجرم نہیں بلکہ دہشت گرد ہے اس لیے وہ زیادہ سخت سزا کا مستحق ہے۔نصیر کا تعلق پاکستانی گھرانے سے ہے جو کہ طالب علمی کے زمانے سے ہی برطانوی شہری ہے اس لیے اس نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی سزا برطانیہ میں گزارنا چاہتا ہے کیوں کہ وہ انگلش پریمیئر سے محبت کرتا ہے اور مانچسٹر سٹی اس کی پسندیدہ ٹیم ہے۔20



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…