جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی اراکین پر برس پڑے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے اراکین پربرس پڑے اور کہا کہ اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور مجھ سے کوئی رعایت کی توقع بھی نہ رکھی جائے۔منگل کے روزقومی اسمبلی کےاجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عارف علوی اپنی سیٹ پر کھڑے ہو کر کہا کہ مجھے ایوان میں بل پیش کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ان پر برس پڑے اور کہا کہ آپ کے ارکان قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے، 6 چھ مہینے ایوان سے غیرحاضر رہتے ہیں اور الزام سپیکر کو دیتے ہیں، ایوان میں آکر کام کریں تو کام ہوگا اب باتیں بنانا چھوڑدیں جہاں تک بل روکنے کا معاملہ ہے توانہوں نے کوئی بل نہیں روکا لیکن تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران باہر جاکر میڈیا پربات کرتے ہیں لیکن ایوان میں نہیں آتے،سپیکر ایاز صادق نے بھرپورغصہ اتارتے ہوئے کہا کہ کل میرے بارے میں حقائق کے منافی باتیں کی گئیں اگرآپ کی جگہ میں ہوتا تو تحریک انصاف کے کل کے بیان کے بعد مخالفت کرتا، جتنا مجھ پرحملے کریں گے اتنا قواعد کے مطابق چلوں گا، کچھ ارکان بل پیش کرنے سے پہلے میڈیا سے کہتے ہیں کہ انہیں اجازت نہیں ملی خود اپنے بلوں پرتوجہ نہیں دیتے اور اورباتیں سپیکر کے خلاف کرتے ہیں اگرتحریک انصاف کے رکان کوبل پیش کرنا نہیں آتا تووہ بھی سکھانے کوتیارہوں،انہوں نے کہا کہ اب کوئی نرمی نہیں کی جائے گی مجھ سے کوئی رعایت کی توقع نہ رکھی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…