پیر‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد،لاہور(این این آئی) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، بالائی اضلاع میں موسم سردرہنے کی توقع ہے، رات کے اوقات میں صوابی اورگردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، بہاولپور میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، جبکہ بالائی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، جبکہ شمالی اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں موسم شدید سردرہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں براعظمی ہوائیں غالب ہیں، جس کے باعث بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی نمایاں امکان نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بوسنیا میں چار دن


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…