پیر‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغاز

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)نادرا نے شہریوں کے لیے یونین کونسل کی سطح پر ایک نئی سہولت متعارف کراتے ہوئے پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کے عمل میں بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے۔

ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد متعلقہ دستاویزات کی تیاری اور اجرا کے نظام کو زیادہ قابلِ اعتماد بنانا، شفافیت یقینی بنانا اور جعلی یا غیر مستند سرٹیفکیٹس کی روک تھام کرنا ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت درخواست گزار کی شناخت بائیومیٹرک تصدیق سے مکمل ہونے کے بعد ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔نادرا نے بتایا کہ اس سہولت کو ابتدائی طور پر پائلٹ منصوبے کے تحت ملک کے مختلف اضلاع میں فعال کردیا گیا ہے، جن میں پنجاب کے راولپنڈی، جھنگ، بہاول نگر اور شیخوپورہ، خیبر پختونخوا کا پشاور، جبکہ بلوچستان کے کوئٹہ، نصیرآباد، جعفرآباد، قلات، شیرانی اور ژوب شامل ہیں۔اسی طرح سندھ کے کراچی ایسٹ، کراچی ویسٹ، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، میرپورخاص اور تھرپارکر میں بھی یہ نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق باقی اضلاع میں بھی اس نظام کو نافذ کرنے کے لیے کام جاری ہے اور مرحلہ وار اسے ملک بھر کی یونین کونسلوں تک وسعت دی جائے گی، جس کے بعد شہریوں کو متعلقہ سرٹیفکیٹس کے حصول میں مزید سہولت میسر آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بوسنیا میں چار دن


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…