واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کم از کم دو ہزار ستائیس تک جاری رہے گی
جبکہ حکمتِ عملی کے مطابق اس کے دو ہزار اٹھائیس یا دو ہزار انتیس تک پھیلنے کا بھی امکان موجود ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مارک ایسپر نے کہا کہ اس تصادم کا فیصلہ کن نتیجہ اختیار کی گئی حکمتِ عملی پر منحصر ہے اور مقررہ اہداف کے حصول میں طویل وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ناکہ بندی کے لیے صبر آزما اور منظم بین الاقوامی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے جس کے اثرات ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں گراوٹ کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں تاہم فوری نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
سابق وزیرِ دفاع نے کہا کہ امریکا میں حالیہ وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد وائٹ ہاس کو داخلی اور خارجہ پالیسی کے فیصلوں میں نئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔



















































