کراچی(این این آئی) لیاری پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سابق کمانڈر رحمان ڈکیت کے بیٹے جبران کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کلاکوٹ کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں چھاپے کے دوران جبران کو حراست میں لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ جبران اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، جبکہ اس کا بھائی ساربان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔
پولیس نے جبران کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔



















































