جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

آصف زرداری ایس جی ایس اور کوٹیکنا کیس میں بری

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق صدر پاکستان آصف زرداری کو ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کیس میں احتساب عدالت نے بری کر دیا۔ آصف زرداری پر غیر ملکی کمپنی کو پری شپمنٹ ٹھیکا دینے میں کمیشن وصولی کا الزام ہے۔ کمیشن وصولی کا الزام بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں لگایا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ گیارہ نومبر کو محفوظ کیا تھا۔ فاروق ایچ نائیک نے مقدمہ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج حق سچ کی فتح ہوئی ہے۔ آصف زرداری نے آٹھ سال جیل کاٹی، تین ریفرنسز میں بری ہو چکے ہیں۔ نیب کے پاس ریفرنسز کی اصل دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ بے نظیر کا نام پہلے ہی ان کی شہادت کی وجہ سے خارج کیا جا چکا ہے۔ شریک ملزم سابق چیئرمین سی بی آر اے آر صدیقی کو عدالت عدم ثبوت پر پہلے ہی بری کر چکی ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا سیاسی بنیادوں پر یہ کیسز بنوائے گئے تھے۔ سیف الرحمن نے سیاسی انتقام کے لئے یہ کیسز بنوائے تھے۔ انہوں نے کہا مقدمات بنوانے والوں سے سوال ہے کہ مقدمے بنانے کا کیا فائدہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…