اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے،
فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 34 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی ہوچکی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ بھی 3 ہزار ایک روپے گھٹ کر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے پر آگئے ہیں۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 35 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 538 ڈالر ہوگئے۔



















































