اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول فی لیٹر 3 روپے جبکہ ڈیزل 7 روپے کم کر دیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،
جبکہ ڈیزل کے نرخ 7 روپے گھٹنے کے بعد 364 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 12 نومبر سے ہوگا اور صارفین نئی قیمتوں کے مطابق ایندھن خرید سکیں گے۔



















































